ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شرد یادو10اگست سے بہارکے سات اضلاع کادورہ کریں گے،17اگست کودہلی میں مشترکہ وراثت بچاؤکانفرنس کااعلان

شرد یادو10اگست سے بہارکے سات اضلاع کادورہ کریں گے،17اگست کودہلی میں مشترکہ وراثت بچاؤکانفرنس کااعلان

Tue, 08 Aug 2017 15:01:47    S.O. News Service

نئی دہلی،7اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شردیادونی دہلی بی جے پی-جے ڈی یو اتحاد بننے سے ناراض شرد یادو نے کوئی نئی پارٹی بنانے سے انکار کیا ہے۔اپنے ایک قریبی لیڈر کے بیان کو انہوں نے جذبات میں بہہ کر دیا بیان قرار دیا۔این ڈی ٹی وی سے خاص بات چیت میں شرد یادو نے کہا کہ ملک بھر میں اندھیرا ہے،عوام سب سے بڑی ماسٹر ہے،ان سے بات چیت کرنے بہار جارہا ہوں،10اگست سے 12اگست کے درمیان بہار کے 7اضلاع میں عام لوگوں سے مذاکرات کروں گا،17اگست کو دہلی میں کانفرنس بلایا ہے جس کا موضوع ہے، ’’مشترکہ ورثہ بچاؤ کانفرنس‘‘۔اس سے پہلے آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے کہا تھا کہ شردیادو8اگست کوپٹنہ آ رہے ہیں۔لالو نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اور شرد یادو 2019کا الیکشن مل کر لڑیں گے۔لالو کے اس بیان سے یہ قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ شرد یادو اگر الگ پارٹی نہ بھی بنائیں تو لالو کے ساتھ جا سکتے ہیں۔بتا دیں کہ نتیش کمار کے مہاگٹھ بندھن توڑ کر بی جے پی کے ساتھ بہار میں حکومت بنانے کے بعد سے شرد یادو مسلسل ناراض چل رہے ہیں۔ان کے قریبی لوگوں نے واضح کہا کہ وہ پارٹی کے اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔ادھر یہ بھی غور کرنے کی بات ہے کہ شرد یادو نے ابھی تک نتیش کمار پر کوئی براہ راست حملہ نہیں کیا ہے لیکن وہ مسلسل مرکز کی نریندر مودی حکومت پر حملہ کرتے آ رہے ہیں،وہ کئی پلیٹ فارم سے کئی بار بی جے پی کو فرقہ پرست پارٹی قرار دے چکے ہیں۔


Share: